مہمند چیک پوائنٹ پر کراچی سے ڈمپر ٹرک کے ذریعے داخل ہونے والے 54 افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل
مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندتفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے لوئر تحصیل یکہ غونڈ باب مہمند چیک پوائنٹ پر کراچی سے ڈمپر ٹرک کے ذریعے داخل ہونے والے 54 افراد کو اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند قیصر خان اور ایس ایچ او قاسم جان نے اپنی نگرانی میں نزدیکی قرنطینہ مرکز منتقل کردیا
۔تمام افراد کے شناختی کارڈ سے ڈیٹا جمع کیا گیا جس کے مطابق ان افراد میں 40کا تعلق ضلع مہمند کے علاقے دویزئ اور باقی کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے۔مسافروں کے مطابق ان سے فی کس 5000 روپے کرایہ وصول کیا گیا ہے،