رہنما ڈاکٹر اشفاق نے غریب اور دیہاڑی دار افراد کے سو سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ کے معروف سیاسی و سماجی اور شفیق دوست رہنما ڈاکٹر اشفاق صاحب نے کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار زندگی بند ہونے سے متاثرہ غریب اور دیہاڑی دار افراد کے سو سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کروایا ، بلا شبہ یہ ہے
ایک عظیم جذبہ ہے اور ایسے مشکل حالات میں ڈاکٹر صاحب ھمیشہ کی طرح سب سے آگے نظر آئے لیکن اس تمام امر میں سب سے خوش آئند تھی کہ ڈاکٹر اشفاق صاحب نے ہر مستحق شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ،
تمام رضاکار ساتھیوں کی مدد سے ان تمام مستحق افراد کیلئے آٹا اور سبزی پر مشتمل پیکج انکے گھروں تک پہنچانے کا اہتمام کیا تاکہ ہر ایک غریب اور مفلس کی سفید پوشی کا بھرم قائم رہے ۔ اللہ پاک آپکو جزائے خیر عطا کرے ، آمین