Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ مالی امداد کی درخواستیں بذریعہ آن لائن وصول کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر

حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ مالی امداد کی درخواستیں بذریعہ آن لائن وصول کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر

حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ مالی امداد کی درخواستیں بذریعہ آن لائن وصول کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)کوٹرادھاکشن اسسٹنٹ کمشنر نازیہ موہل کے زیراہتمام ہونے والی میٹنگ میں موجودہ صورتحال اور متوقع کرفیو کی صورت میں عوام کو کیسے کنٹرول کرناہے ان تک اشیاۓ خوردونوش کیسے پہچانی ہے دیہات میں بلاتفریق لوگوں تک آگاہی مہم چلانے کے حوالے سے رضاکاروں کوکیسے ہدایات دینی ہیں سمیت دیگر امور پر تفصیلی بحث کی گئی

شہر کوٹرادھاکشن میں راشن کی تقسیم کو ایک منظم طریقے سے پہنچانے کیلیے مشاورت کی گئی جس میں تمام مخیر حضرات واداروں سے لسٹیں فراہم کرنے کامطالبہ کیاگیا تاکہ حقداروں کو سہی طریقے سے راشن تقسیم ہوسکے اس کام کیلیے جماعت اسلامی ۔بسم اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن

۔مقامی پی ٹی آئی قیادت سردارامجد طفیل خاں ۔تحصیل صدر رانا تنویر جوئیہ ۔متوقع سٹی صدر چوہدری عزیزالرحمن ۔نیاز ڈوگر ۔میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کے عہدیدران محمد انس ۔چوہدری کاشف سمیت دیگر شامل تھے ۔سماجی شخصیت داؤد شریف سہوترا نے مقامی گاوں کلارک آباد میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا

۔مقامی یونین کونسل بھمبہ کلاں کی پی ٹی آئی تنظیم نے اپنے مسائل سے آگاہ کیاانہوں نے بتایاکہ ہم نے ماسک وسینیٹائزر لوگوں میں فری تقسیم کیے اور کروناوائرس کی متعلق آگاہی دی احتیاطی تدابیر سے بھی عوام الناس کو مطلع کیا

رضاکاروں کی فراہمی کے حوالے سے بھی انہوں نے اپنی مکمل تنظیم کے ممبران کے علاوہ دیگر لوگوں کے تعاون کابھی یقین دلایا خاص کر آٹے کی فراہمی کے حوالے سے چند دن پہلے سینئر صحافی مہرسلطان نے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیاتھا

کہ شہر کوٹرادھاکشن میں آٹے کی قلت ودیگر اشیاۓ خوردونوش کے حوالے سے آگاہ کیاتھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نازیہ موہل صاحبہ نے بروقت ایکشن لیکر صورتحال کو کنٹرول کرکے آٹے کی قلت کو دور کروایاتھا

جس پر مہرسلطان وپریس کلب کوٹرادھاکشن نے ان کو خراج تحسین پیش کیامزید براں دیہات میں آٹے کی قلت کے مسلے کو حل کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی گئی شہر کوٹرادھاکشن میں آٹے کی بہترانداز میں فراہمی کیلیے پوائنٹس میں اضافہ کردیاگیاہے

شہر کوٹرادھاکشن میں مستحق افراد میں بروقت وشفاف انداز میں تقسیم کیلیے تمام مخیر حضرات سے درخواست کی گئی کہ وہ سی ای او بلدیہ کوٹرادھاکشن جواد گوندل کو فوکل پرسن بنایاگیا

تاکہ تمام تنظیموں کے زمہ داران ومخیر حضرات اپنی اپنی لسٹیں ان سے شئیر کریں جس کی بناپر تمام مستحقین گھرانوں تک شفاف انداز میں راشن پہنچاناآسان ہوگا باربار ایک ہی گھر کو راشن متعدد لوگوں کی طرف سے نہی ملے گا کچھ واقعات ایسے بھی سامنے آۓ ہیں جس میں کئی

گھرانوں نے ڈبل ڈبل راشن وصول کرکے دوسروں کاحق ماراہے جو کہ بہت افسوسناک ہے بعض مخیرحضرات نے ایک ماہ۔کئی نے پندرہ دن اور بعض نے دس دن کاراشن متعدد گھرانوں میں تقسیم کیاہے اسی طرح کا طریقہ کار دیہات میں بھی اپنانے کا فیصلہ کیاگیاہے سرکاری مالی امداد کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے بتایاکہ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ مالی امداد کی درخواستیں بذریعہ آن لائن وصول کی جائیں گی دستی کوئی بھی درخواست وصول نہی کی جاۓ گی

تمام ذمہ دارلوگوں سے درخواست کی گئی کہ وہ مستحق لوگوں کی آن لائن درخواستیں میرٹ پر اپلوڈ کروائیں جس کاطریقہ کار بہت جلد واضح کردیاجاۓ گا عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں کیونکہ عوام کی جانب سے شدید غفلت کا مظاہرہ مسلسل دیکھنے کو مل رہاہے




جو کہ حد سے ذیادہ افسوسناک ہے انتظامیہ عوام الناس پر سختی نہی کرناچاہتی مگر عوام مجبور کرچکی ہے کہ ان پر سختی کی جاۓ اسسٹنٹ کمشنر کوٹرادھاکشن نے مقامی میڈیاء سے بھی مطالبہ کیا




کہ وہ بھی اس مہم میں ہر اول دستے کا کردار اداکریں تاکہ ہم ذیادہ سے ذیادہ اس جنگ میں کامیاب ہوسکیں چونکہ اس وباسے سے پوری دنیاپریشان ہے اس لیے بطور پاکستانی اپنامثبت کرداراداکریں




کوٹرادھاکشن شہرمیں سے گزرنے والی نہر میں عوام کی طرف سے پھینکی جانی والی گندگی پر انتہائی غم وغصے کااظہارکیاگیا کہ اس شہر کی عوام کارویہ اس حوالے سے بہت ہی غیرزمہ درانہ ہے میڈیاء کوچاہیے کہ اس پر ایک آگاہی کمپین چلاۓ تاکہ ہماراشہر بھی صاف ستھرانظر آۓ




Exit mobile version