Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

‘خدا کیلیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں’

'خدا کیلیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں'

‘خدا کیلیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں’

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خطرناک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔

اس مشکل ترین وقت میں بے شمار لوگ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے سرگرم نظر آ رہے ہیں اور ان کی جانب سے راشن سمیت دیگر روز مرہ کی ضروری اشیاء تقسیم کرنے کا سلسہ جاری ہے۔

اسی حوالے سے متعدد لوگوں کی جانب سے راشن تقسیم کرتے وقت کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جس سے عطیہ لینے والے بے شمار لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے

اس تمام تر صورتحال کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی جانب سے عطیہ کرنے والے لوگوں کے لیے ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔




اداکارہ صنم جنگ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں’۔




خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث بے شمار افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اور ان کی مدد کے لے متعدد شوبز شخصیات سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔  




واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے




Exit mobile version