ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کادورہ
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کادورہ کیا. انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 محمد شوکت علی،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسربھی موجو دتھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،
ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور سزائے موت بلاک کا معائنہ کیاانہوں نے اسیران سے مسائل پوچھے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں محمد میوہ او رمحمد عمران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.