اسلام آ باد پولیس کے اے آئی جی آ پر یشنز سر دار غیا ث گل کو گریڈ 18سے 19تر قی دے دی گئی,
اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) اسلام آباد پولیس کے اے آئی جی آ پر یشنز سر دار غیا ث گل کو گریڈ 18سے 19تر قی دے دی گئی, آئی جی نے رینک لگائے. تقریب سی پی او میں منعقد ہوئی، آئی جی اسلام آباد نے ترقی کے رینک لگائے اور انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جبکہ ایس پی سفیر حسین بھٹی کو اسلام آباد پولیس میں 40 سالہ سروس کے بعد ریٹائر منٹ پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روزاے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر سردار غیاث گل کو گریڈ 18سے 19 ترقی کے رینک لگانے اور ایس پی سفیر حسین بھٹی کی ریٹائر منٹ کے حو الے سے تقریب سینٹر ل پولیس آ فس میں منعقد ہوئی ،تقریب میں پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی،
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے ڈی آئی جی ہیڈ کو اٹرز محمد سلیم اورڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے ہمراہ ترقی کے رینک لگائے ،مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس مو قع پر انہو ں نے کہا کہ اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ایک نہایت ہی محنتی اور پروفیشنل پولیس افسر ہیں،
جبکہ ایس پی سفیر حسین بھٹی اسلام آباد پولیس میں 40 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے آئی جی اسلام آباد نے سفیر حسین بھٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،آ ٓئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایس پی سفیر حسین بھٹی کے لئے آج بہت بڑا دن ہے کہ وہ انتہائی عزت کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں،
وہ انتہا ئی محنتی ، قا بل ، انتہائی ایماندار،خوش اخلاق آفیسرز رہے ہیں ،انہیں اپنے کام پر مکمل عبور حاصل رہا ، اپنے سینئرز کی جانب سے جو بھی ٹاسک ان کو سونپا گیا اس کو ہر حال میں پورا کیا،محکمہ پولیس میں ان کی خدما ت کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ، آئی جی اسلام آباد نے ریٹا رمنٹ کے بعد محکمہ پولیس کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کی یقینی دہا نی کر ائی، آ خر میں آئی جی اسلام آباد کی طرف سے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ تحا ئف اور یا در گا ری شیلڈز پیش کی گئیں ۔