98

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےعوام کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےعوام کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) اسلام آبادمیں نماز جنازہ کے بارے میں متعلقہ ایس ایچ او کو آگاہ کرنا ضروری اور نماز جنازہ میں صرف 15 لوگ شریک ہونگے.خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی.

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےعوام کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں.نماز جنازہ کی اطلاع متعلقہ تھانہ میں دینا ضروری اور 10 سے 15 افراد شریک ہوں گے.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کو موءثر بنانے کیلئے نماز جنازہ کے بارے میں اہم ہدایات جاری کر دیں. عوام کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے




کہ کسی بھی شخص کی وفات کے بعد اس کے ورثاء اپنے علاقہ کے ایس ایچ او کو نماز جنازہ اور موت کی وجہ بتائیں گے.نماز جنازہ میں فیملی کے 10 سے 15 افراد شریک ہوں گے




اور نماز جنازہ پڑھنے کے وقت دو دو فٹ کا فاصلہ رکھیں گے. ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے عوام کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں