Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کورونا وائرس کے خلاف مہم اسلام آباد سبزی منڈی میں رش کم کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا.

کورونا وائرس کے خلاف مہم اسلام آباد سبزی منڈی میں رش کم کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا.

کورونا وائرس کے خلاف مہم اسلام آباد سبزی منڈی میں رش کم کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا.

اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) اسلام آباد کورونا وائرس کے خلاف مہم اسلام آباد سبزی منڈی میں رش کم کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا. سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور رش کو کم کرنے کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد کی سبزی مندی سے تجاوزات کے خاتمے اور منڈی کے اندر سے ریڑھیوں کو باہر نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

سبزی منڈی سے باہر نکالی جانے والی ریڑھیوں کے لیے باقاعدہ پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ان ریڑھیوں کو سماجی فاصلے کے مطابق چھ میٹر کے فاصلے سے لگایا جائے گا تاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو مزید موئثر بنایا جا سکے۔ اسی طرح سبزی منڈی کے اندر فٹ پاتھوں پر بنائی گئی تجاوزات کو بھی اس خصوصی مہم کے دوران ختم کیا جا رہا ہے۔

آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ آئی سی ٹی کی سبزی منڈی کی مارکیٹ کمیٹی، آئی سی ٹی کے افسران، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ آپریشن بدھ کو علی الصبح شروع ہوا اور یہ آپریشن اگلے دو ہفتوں تک جاری رہے گا

۔ جب تک سبزی منڈی سے تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ضلعی انتطامیہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ آپریشن کے دوران موئثر مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائیں تاکہ اس آپریشن پر مکمل عملدرآمد ہو سکے




۔یہ آپریشن مختلف اداروں کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے کیونکہ سبزی منڈی میں لوگوں کے رش کے باعث سماجی فاصلے کی حفاظتی تدبیر پر عملدرآمد میں مشکلات پیش آرہی تھیں کیونکہ سبزی منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگوں کی آمدورفت رہتی ہے جس سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ تھا۔




سبزی منڈی سے اٹھائی جانے والی ریڑھیوں کو فاصلے رکھ کر لگانے کے پلان اور سبزی منڈی کی فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے سے کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔




علاوہ ازیں لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے کرونا وائرس نے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہی کے علاوہ سماجی فاصلہ رکھنے کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے

۔مزید برآں گذشتہ ہفتے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر جراثیم کش واک تھرو گیٹ لگانے کے فیصلے کی روشنی میں سبزی منڈی میں لگائے جانے والے جراثیم کش واک تھرو گیٹ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے




جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور نے بدھ کے روز کر دیا ہے۔ان واک تھرو گیٹس کی تنصیب مارکیٹ کمیٹی نے کی ہے جو دو لاکھ روپے فی گیٹ لاگت سے نصب کیے گئے ہیں۔




Exit mobile version