Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈیرہ غازیخان سے اچھی خبر کا سلسلہ جاری

ڈیرہ غازیخان سے اچھی خبر کا سلسلہ جاری

ڈیرہ غازیخان سے اچھی خبر کا سلسلہ جاری

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان سے اچھی خبر کا سلسلہ جاری ہے کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں کلئیر ہونے والے مزید تین زائرین گھروں کو روانہ کردئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے آر ایچ سی سرور والی سے زائرین کو مبارکباد،پھول اور تحائف کے ساتھ روانہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ،

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر زوہیب حسن،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران اصغر،رسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے مثبت ٹیسٹ سے منفی اور صحت یاب ہونے والے زائرین کو خشک راشن بھی دیا۔سرگودھا سے دو خواتین اور راجنپور سے ایک بزرگ کو ان کے شہروں کےلئے روانہ کیا گیا۔زائرین اور ان کے سامان کو ڈس انفکشن کرکے روانہ کیا گیا۔

زائرین نے قرنطینہ سنٹرز میں بہتر دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاگھروں کو روانہ ہونے والے زائرین کے چہروں پر خوشی عیاں تھی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ زائرین کو خوش دیکھ کر انتظامی افسران،ڈاکٹرز،پیرمیڈیکل اور معاون عملہ کی تھکاوٹ دور ہوگئی

۔زائرین اپنے گھروں میں احتیاط کے طورپر مزید 14 دن کورنٹائن میں رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے قبل ازیں زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کٹھن وقت گزارا اور خوشی ہے کہ آپ صحت یاب ہوگئے۔آپ نے کورونا وائرس کی جنگ صبر،استقامت اور احتیاطی تدابیر سے جیت لی ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ تین مریض صحت یاب ہونا بڑی خوشی کی بات ہے

انہوں نے کہا کہ کورنٹائن دورانیہ مکمل کرنے اور دوبارہ ٹیسٹ میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا ۔ابتک ڈیرہ غازی خان سے 520 زائرین صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ کئے جاچکے ہیں




۔ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کے مثبت کیس اب 209 سے کم ہوکر 206 ہوگئے ہیں۔مزید کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈی سی طاہر فاروق نے کہا کہ چار اپریل کو زائرین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا




اور کورونا ٹیسٹ میں کلئیر ہونے والے زائرین کو گھر بجھوادیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر قرنطینہ سنٹرز میں زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔




Exit mobile version