98

بحیثت مسلمان ہمارا اس بات پر پختہ یقین ہونا چاہیے کہ دعا بڑی سے بڑی بلا کو ٹال دیتی ہے ، غلام مصطفےٰ

بحیثت مسلمان ہمارا اس بات پر پختہ یقین ہونا چاہیے کہ دعا بڑی سے بڑی بلا کو ٹال دیتی ہے ، غلام مصطفےٰ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصورسابق امیر جماعت اسلامی الہ آباد غلام مصطفےٰ مغل نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ پہلے دن سے بچاﺅ کیلئے مقابلہ کرنے کی باتیں کہنے کی بجائے اللہ تعالیٰ سے خلوص دل کے ساتھ معافی کی دعا کرتا تو آج کرونا وائرس جیسی وباءملک میں پھیلنے کی بجائے ختم ہو چکی ہوتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ کی جانے والی ایک خصوصی گفتگو کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اس کی گواہ ہے کہ کوئی قوم آج تک کسی عذاب یا آفت کا مقابلہ نہیں بلکہ مقابلہ کرنے کے چکر میں تباہ و برباد ہوئیں، کرونا وائرس بھی ہماری بداعمالیوں کا نتیجہ ہے




اور آج امت مسلمہ سمیت پوری دنیا اس کی سزا بھگت رہی ہے۔ بحیثت مسلمان ہمارا اس بات پر پختہ یقین ہونا چاہیے کہ دعا بڑی سے بڑی بلا کو ٹال دیتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران خود اور قوم سے دعا کی اپیل کرنے کی بجائے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کرونا وائرس کا مقابلہ کریں گے،




کسی بھی آفت یا مصیبت کا مقابلہ کرنے کا دعویٰ فرعونیت نم ذہن کی عکاسی ہوتی ہے۔ من حیث القوم ہمیں دعا سے خلاص دل کے ساتھ دعا کرنی چاہے اور اپنے گناہوں کی معافی منگنی چاہیے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے صدقے ہمیں کرونا وائرس سمیت ہر آنے والی آفت سے محفوظ رکھے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں