90

قصوراورنواح میں آٹا کی قلت شدت اختیار کرگئی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس

قصوراورنواح میں آٹا کی قلت شدت اختیار کرگئی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصورقصوراورنواح میں آٹا کی قلت شدت اختیار کرگئی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس۔شہری آٹے کے حصول کے لئے دربدرشہری تنظیمیں سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاون کے دوران شہر کی دکانوں،چیکیوں سے آٹا غائب ہوگیا

جس سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔جبکہ گورنمنٹ کی جانب سے بھیجے گے آٹا ٹرک اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے اور شہری گھنٹوں لائنوں میں لگ کے بمشکل آٹا حاصل کر پاتے ہیں جبکہ متعدد شہری لمبی قطاریں اور آٹا کم آنے کی وجہ سے شام کوخالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں




جس پر شہر بھر کی سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے اس لاک ڈاﺅن کے دوران آٹے کے معاملہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کو فوری کنٹرول کیا جائے اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو آسانی سے آٹا فراہمی یقینی بناتے ہوئے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں