دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود کی ہلاکت سامنے آگئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آگئی ہے جو امریکا سے رپورٹ ہوئی۔
امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے گورنر نے بذریعہ ٹوئٹ تصدیق کی کہ 6 ہفتے قبل پیدا ہونے والا بچہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا جو اب تک دنیا میں کورونا سے سب سے کم عمر میں ہونے والی ہلاکت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق ہارٹ فورڈ سے تھا جسے گزشتہ ہفتے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
کنیکٹی کٹ کے گورنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات نومولود بچے کے کووڈ-19 کے نتائج مثبت آئے جو کہ ایک دل دہلانے والی بات تھی، ہمارا ماننا ہے کہ یہ اب تک کی وائرس سے سب سے کم عمر ہلاکت ہے۔
Testing confirmed last night that the newborn was COVID-19 positive. This is absolutely heartbreaking. We believe this is one of the youngest lives lost anywhere due to complications relating to COVID-19. (2/3)
— Governor Ned Lamont (@GovNedLamont) April 1, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسا وائرس ہے جس نے بڑی بے رحمی سے سب سے نازک پر حملہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر پر رہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے کیونکہ آپ کی زندگی اور دوسروں کی زندگی اس پر منحصر ہے۔
This is a virus that attacks our most fragile without mercy. This also stresses the importance of staying home and limiting exposure to other people. Your life and the lives of others could literally depend on it. Our prayers are with the family at this difficult time. (3/3)
— Governor Ned Lamont (@GovNedLamont) April 1, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل چین، لندن اور بیلجیئم سے صرف 12،13 اور 14 سال کے نو عمروں کی ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں۔