75

لوگ آٹے کی تھیلے کو ترس رہے ہیں پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کو فیس کے لیئے کالز اور میسجز کرنا شروع،سیدشبیر حسین شاہ

لوگ آٹے کی تھیلے کو ترس رہے ہیں پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کو فیس کے لیئے کالز اور میسجز کرنا شروع،سیدشبیر حسین شاہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)سیدشبیر حسین شاہ یوتھ ایم پی اے مرکزی وائس چئیرمین تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سکول بند ہیں لیکن پرائیویٹ سکولوں کی فیس جاری ہے تمام کاروبار بند ہیں لیکن پرائیویٹ سکولوں کی فیس جاری ہے مشکل کی اس گھڑی میں جہاں ہر کوئی عوام کو ریلیف دے رہا ہے

وہیں پرائیویٹ سکولوں نے والدین کو فیس کے لیئے کالز اور میسجز کرنا شروع کر دئیے ہیں اس مشکل وقت میں لوگ جہاں آٹے کی تھیلے کو ترس رہے ہیں وہاں پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو روکا جائے …




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں