ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کا انقلابی اقدام پولیس اہلکاروں میں حفاظتی سوٹس تقسیم
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)خیبر پختونخواہ پولیس ضلع مانسہرہ۔شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئیے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے لئیے ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کا انقلابی اقدام پولیس اہلکاروں میں حفاظتی سوٹس تقسیم۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائ مراحل میں مانسہرہ پولیس نے چائنہ طرز کے 90 سوٹس سلوا دئیے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں مزید سوٹوں کی سلائ کا عمل جاری ہے۔پہلے مرحلے میں یہ تمام حفاظتی سوٹس قرنطینہ سنٹرز ، گشت کرنے والے اہلکاروں ، چیکنگ پوائنٹس اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو فراہم کئیے گئے ہیں۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں فرنٹ لائن کرداد ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی اپنی حفاظت بھی ضروری ہے تاکہ وہ عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خود کو محفوظ سمجھ کر اپنی ڈیوٹی کے فرائض پہلے سے ذیادہ خوش اسلوبی سے سرانجام دیں سکیں۔