Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا ضلع مانسہرہ کے داخلی راستے داتہ اور تھانہ شنکیاری ،تھ انہ بٹل اور تھانہ پھلڑہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا ضلع مانسہرہ کے داخلی راستے داتہ اور تھانہ شنکیاری ،تھ انہ بٹل اور تھانہ پھلڑہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا ضلع مانسہرہ کے داخلی راستے داتہ اور تھانہ شنکیاری ،تھ انہ بٹل اور تھانہ پھلڑہ کا دورہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا ضلع مانسہرہ کے داخلی راستے داتہ اور تھانہ شنکیاری ،تھ انہ بٹل اور تھانہ پھلڑہ کا دورہ۔ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی.اور انکوکرونا وائرس سے بچانے کےلئیے پولیس اہلکاروں کوحفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کےمطابق کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے پیش نظر ضلع مانسہرہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مانسہرہ پولیس کے جوان تعینات کئیے گئے ہیں جوکہ حکومتی احکامات کے پیش نظر غیر ضروری ٹرانسپورٹ اور عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوۓ ہیں۔





اسی سلسلے میں ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے ضلع کے داخلی راستے داتہ کے ساتھ ساتھ تھانہ شنکیاری ، تھانہ بٹل اور تھانہ پھلڑہ کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔فیلڈ میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دی۔





ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی عوام الناس کےساتھ انتہائ خوش اسلوبی کےساتھ پیش آئیں۔
عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ کرؤنا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے اور عوام کےجان و مال کی حفاظت کے لئیے مانسہرہ پولیس دن رات کوشاں ہے۔عوام کرؤنا وائرس سے بچنے کے لئیے تمام تر احتیاطی تدابیروں پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ان پر عمل کی تلقین کریں۔




Exit mobile version