Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سوشل میڈیا پر کرونا کے حوالے سے غلط معلومات شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، قاضی جمیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر کرونا کے حوالے سے غلط معلومات شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، قاضی جمیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر کرونا کے حوالے سے غلط معلومات شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، قاضی جمیل الرحمٰن

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)سوشل میڈیا پر کرونا کے حوالے سے غلط معلومات شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، قاضی جمیل الرحمٰنتمام ڈی پی اوز شرپسند عناصر کا ڈیٹا ریجن دفتر کو پہنچائے، ڈی آئی جی ہزارہ صحافی برادری پولیس کا ساتھ دے اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرے جو لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، قاضی جمیل الرحمٰن
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے ہزارہ کے ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا یا دیگر طریقوں سے کرونا وائرس کے متعلق لوگوں میں غلط معلومات یا دیگر مواد پھیلا رہے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں

جس کی وجہ سے لوگ ذہنی کوفت اور اذیت میں مبتلا ہوتے ہیں ایسے تمام تر افراد کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرکے ریجن دفتر کو ارسال کیا جائے تاکہ ایف آئی اے کے زریعے ایسے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ لوگوں کو اس وقت پہلے ہی اس وباء کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور کچھ شرپسند عناصر اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے

مزید غلط اور بغیر تصدیق کے کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط معلومات شیئر کرکے لوگوں کو مزید پریشان کرکے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے صحافی برادری سے بھی کہا کہ وہ اس معاملے میں پولیس کا ساتھ دیں ایسے عناصر کی نشاندہی کرے

جو لوگ کرونا وائرس کے متعلق سوشل میڈیا یا دیگر کسی زرائع سے لوگوں میں غلط انفارمیشن شیئرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں انکے متعلق پولیس کو ضرور اطلاع دے تاکہ انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اس وقت ہم نے اپنی قوم کے حوصلے بلند کرنے ہیں تاکہ وہ اس وائرس سے لڑ سکے اور علاقہ کا امن و امان برقرار رہ سکے۔




Exit mobile version