تحصیل بالاکوٹ کے نواحی گاؤں پمبارہ سے ہنگرائی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)تحصیل بالاکوٹ کے نواحی گاؤں پمبارہ سے ہنگرائی روڈ لینڈ سلائیڈنگ ہونی کی وجہ سے بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنہ پمبارہ اور ہنگرائی کی عوام نے انتظامیہ بالاکوٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے
کہا کہ یہاں ہزاروں کی آبادی ہے سڑک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے ایم این اے ایم پی اے اے سی بالاکوٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور سڑک کو بحال کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہو سکے