ملک میں آج کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں، تعداد 52 ہوگئی، مجموعی کیسز 3520 تک جا پہنچے
پاکستان بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3520 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 52 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب 15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
آج بروز پیر اب تک کورونا وائرس کے مزید 359 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3 اور سندھ میں 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج نئے کیسز میں سے پنجاب میں 304 کیسز 3 ہلاکتیں، سندھ 51 کیسز 2 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3520 تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں آج بروز پیر کورونا وائرس کے اب تک 304 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 1684 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں، اس طرح صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے تاہم صوبائی حکومت نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1684 کیسز کی تصدیق کی ہے البتہ ہلاکتوں کی تصیدق نہیں کی۔
ترجمان کے مطابق 20 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 304 نئے مریض سامنے آئے جو اب تک سامنے آنے والے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں7، راولپنڈی 4، رحیم یارخان، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں آج بروز پیر کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جب کہ مزید 51 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 932 تک جا پہنچی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 6th April at 8 AM:
Total Tests 9589
Positive Cases 932
Recovered Cases 253
Deaths 17In the last 24 hours, 130 people have recovered from corona in Sindh.
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 6, 2020
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ہلاکتوں اور کیسز کی تصدیق کی اور ساتھ ہی بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 130 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں اتوار کے روز کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی جب کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد تعداد 405 ہے۔
اتوار کو کے پی کے میں سوات کے رہائشی 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سوات کے رہائشی 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔
33 new cases reported in past 24 hours taking the total tally to 405 in KP. All cases reported from the province and none from Zaireen. Unfortunately 2 deaths reported both from Swat taking tally to 16. Alhamdullilah 32 patients recovered taking tally to 62 in KP #KPFightsCorona pic.twitter.com/znVRdkMjiJ
— Health Department KP (@HealthKPGovt) April 5, 2020
خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 62 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے البتہ سرکاری پورٹل پر یہ تعداد 191 بتائی گئی ہے۔
#بلوچستان میں #کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 192 ہوگئی۔
مذید 153 رپورٹس موصول ہونے جن میں سے 3 مثبت اور 150 منفی نتائج سامنے آئے۔
مقامی سطح پر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 32 ہے۔
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) April 5, 2020
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 54 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 210 تک جا پہنچی ہے جس کی تصدیق پورٹل پر بھی کی گئی ہے
District wise distribution of #COVID2019 cases in Gilgit-Baltistan. #CombatCOVID19 #CoronaFreeGB #StayHomeStaySafe pic.twitter.com/FIgV3uhrvl
— Health Department Gilgit-Baltistan (@HealthDeptGB) April 5, 2020
گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔
خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں اتوار کو مزید 3 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹرنجیب نقی کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق میرپور سے ہے جنہیں آئسو لیشن میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔
25 اپریل تک تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ: حکومتی رپورٹ
حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔
14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔
مسافر ٹرینیں بند، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی بحال
وزارت ریلوے نے 24 مارچ کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا ہے جو پہلے 31 مارچ تک بند رکھا گیا لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 14 اپریل کی توسیع تک ٹرین آپریشن بھی معطل رہے گا البتہ پی آئی اے کو جزوی طور پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔
کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔
جانیے: کورونا وائرس کوئی بائیولوجیکل ہتھیار ہے یا کسی سازش کا نتیجہ؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سازشی نظریات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ جیو نیوز نے ان سوالات کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔
کورونا جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار
اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی موجودہ صورت حال جنگ عظیم دوئم کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورت حال کا منظر پیش کر رہی ہے۔
“ملک میں آج کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں، تعداد 52 ہوگئی، مجموعی کیسز 3520 تک جا پہنچے” ایک تبصرہ