وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ا ٓٹھ نئی ویٹرنری ڈسپنسریاں تعمیر کی جائیں گی ،ڈپٹی کمشنر
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ترقیاتی منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تعمیراتی کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دیئے۔ آفس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ا ٓٹھ نئی ویٹرنری ڈسپنسریاں تعمیر کی جائیں گی
جس میں قبائلی علاقہ کو فوکس کیا جائے گا. تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے. سخی سرور ہسپتال کی اپ گریڈیشن، زندہ پیر میں ڈسپنسری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں میپکو آلات کی تنصیب میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.
ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود میپکو آلات نصب نہ ہونا باعث تشویش ہے. ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ لاک ڈاون میں احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے فیلڈ وزٹ کریں اور تعمیراتی کمپنیوں کو متحرک کیاجائے. منصوبو ں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی.