Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سال کا چوتھا سپر مون آج، چاند زمین کے قریب ہوگا

سال کا چوتھا سپر مون آج، چاند زمین کے قریب ہوگا

سال کا چوتھا سپر مون آج، چاند زمین کے قریب ہوگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا جو سال 2020 کا چوتھا سپر مون ہوگا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹروفزکس (اسپا) کے مطابق سپر مون کو پنک سپر مون کا نام اپریل میں پھول کھلنے کی مناسبت سے دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق آج چاند اور زمین کا فاصلہ معمول سے کم ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کا چوتھا سپر مون ہوگا جو  رات 11بجکر 8 منٹ پر شروع ہوگا، سپرپنک مون کے دوران چاند اور زمین کا فاصلہ 3 لاکھ 56 ہزار 907کلومیٹر ہوگا۔

پاکستان میں پنک سپرمون بدھ کی صبح 7:30 بجے ہوگا اور چاند  چودھویں کے چاند 16 فیصد زائد روشن ہوگا مگر پاکستان میں سورج نکلے ہونے کی وجہ سے سپرمون دکھائی دینے کے امکانات کم ہوسکتے ہیں۔




Exit mobile version