81

کورونا جیسی مہلک وباء میں فارما سوٹیکل کمپنیز کا تعاون نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ،ڈاکٹر افتخار بھٹی

کورونا جیسی مہلک وباء میں فارما سوٹیکل کمپنیز کا تعاون نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ،ڈاکٹر افتخار بھٹی

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)صدر پی ایم اے بہاولپور ڈاکٹر افتخار بھٹی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا جیسی مہلک وباء میں فارما سوٹیکل کمپنیز کا تعاون نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر اور کئی ہزارافراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔

ڈاکٹرز کیساتھ قدم با قدم ساتھ چلنے کی دعویدار کمپنیز نے بہاولپور میں ابھی تک ایک ماسک تک فراہم نہیں کیا بلکہ اس کڑے وقت میں کوئی آگاہی مہم بینرز تک لگانے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔ جو لمحہ فکریہ ہے ۔ ڈاکٹر افتخار بھٹی نے مزید کہا کہ اس وباء سے متاثر ممالک میں عوام سمیت کاروباری حضرات اور فارما سوٹیکل کمپنیاں بھر پور تعاون کر رہی ہیں ،لیکن پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں فارما سوٹیکل کمپنیاں اور کاروباری شخصیات بالکل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ،

انہوں نے ابھی تک کرونا وائرس کے بچاو کیلئے ہسپتالوں کو نا تو کوئی حفاظتی سامان اور نا ہی کوئی میڈیسن مریضوں کے علاج کیلئے مہیا کی ہے، اور نہ ہی کوئی اگاہی مہیم چلائی کہ عوام اس مہلک وباء سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں ، جو کہ ایک انتہائی شرم ناک اور افسوس ناک عمل ہے ۔




پی ایم اے بہاولپور نے فارما سوٹیکل کمپنیز اور کاروباری شخصیات کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر مذمت کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگرانہوں نے کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو ڈاکٹرز اس و باء کے بعد ان کمپنیز اور کاروباری شخصیات کا محاسبہ کرینگے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر باجوہ، ڈاکٹر اسد کامران، ڈاکٹر نعیم الدین، شفیق رحمانی، بھی موجود تھے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں