Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نا اہل لٹیرے حکمران آفاقی وبا سے بے خوف ڈاکہ ذنی میں مصروف ہیں، محمد سلیم بھٹی

نا اہل لٹیرے حکمران آفاقی وبا سے بے خوف ڈاکہ ذنی میں مصروف ہیں، محمد سلیم بھٹی

نا اہل لٹیرے حکمران آفاقی وبا سے بے خوف ڈاکہ ذنی میں مصروف ہیں، محمد سلیم بھٹی

بہاولپور ( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی) نا اہل لٹیرے حکمران آفاقی وبا سے بے خوف ڈاکہ ذنی میں مصروف ہیں ۔ چینی،آٹا اور ادویہ چور ڈاکو عوام کی ذندگیوں کو موت میں بدلنے کے گھناؤنے کھیل میں مشغول ہیں ، ۔ محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے کہا ہے

کہ ایف ٓئی اے کی رپورٹ کے بعد اصل ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی بجائے ایک مڈل کلاس وزیر سمیع اللہ چوہدری کو قربانی کا بکرا بنا کر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ۔ عوام اتنے بھولے نہیں اس لولی پاپ کو کوکین خان چور اعظم اپنے منہہ میں رکھیں اور خود بھی مستعفی ہوں ۔

اس سارے شیطانی کھیل کے وہ خود ذمہ دار ہیں ۔ عمران خان قربانی کے بکرے ڈھونڈ کر خود بچنا چاہتے ہیں اپنی غلطیاں وہ خود تسلیم کریں ،گندم کی برآمد اور درآمد کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا اور پنجاب حکومت کو کہہ کر اپنی اے ٹی ایم مشین کو سبسڈی سے فائدہ پہنچایا ۔ اس سے قبل عامرکیانی،اعظم سواتی اور غلام سرور کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ۔

الٹا خسرو بختیار کو صرف وزارت بدل کر پہلے سے ذیادہ نواز دیا گیا،اعظم سواتی کے خلاف کاروائی نہ کر کے انہیں دوبارہ وزارت دے دی گئی یہ کونسا انصاف اور کونسی تبدیلی ہے ۔ سلیم بھٹی نے کہا کہ چہرے بدل کر تحریک انصاف فیس سیونگ نہیں کرسکتی،یہ جھوٹے روپ کے درشن ہیں

عوام اس جھانسے میں نہیں آئیں گے،کمیشن رپورٹ نجی چینل پرلیک ہونے کے بعد اسے طاقتور حلقوں کے دباؤ پر عام کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جہازوں میں بھر کر لوگوں کو لائے انہوں نے منافع کمایا ۔ ای سی سی نے چینی بر آمد کرنے کی اجازت دی ۔ زراعت کی ٹاسک فورس کاچیئر مین ایک نا اہل شخص کو لگا دیا گیا اس پر بھی وزیراعظم جوابدہ ہیں ۔

حکومت نے دوگنا منافع بنانے کیلئے میکانزم بنایا ۔ سلیم بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کرونا کا مقابلہ کر کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کابینہ میں تبدیلیاں کر کے اپنے چہیتوں کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ وزیراعظم اور وزیر اعلی دونوں جوابدہ ہیں ۔ عوام پوچھتے ہیں




کہ فارن فنڈنگ کیس کیوں ختم کیا گیا ہے ۔ نیب سے اس کیس کی انکوائری کیوں نہیں کروائی جاتی،جہانگیر ترین بھی کہتے ہیں کہ سبسڈی لینے والا نہیں بلکہ دینے والا مجرم ہے،پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری کی قیادت میں ہر فورم پر حکومتی ڈکیتیوں کے خلاف برسر پیکار رہے گی اور عوامی حقوق کی پاسداری کر کے اپنا سیاسی جمہوری کردار ادا کریگی ۔




Exit mobile version