90

محکمہ سوشل ویلفیئر بہال پور راشن بیگز، سینی ٹائزرز اور دستانے(گلوز) بڑی تعداد میں تقسیم

محکمہ سوشل ویلفیئر بہال پور راشن بیگز، سینی ٹائزرز اور دستانے(گلوز) بڑی تعداد میں تقسیم

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)محکمہ سوشل ویلفیئر بہال پور اور ضلع بھر میں موجود این جی اوز کے اشتراک سے اپنی مدد آپ کے تحت کورونا وائرس کے پیش نظر موجودہ لاک ڈاءون کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگز،

مالی امداد، روزانہ استعمال ہونے والی سبزیاں ، گوشت، فیس ماسک، سینی ٹائزرز اور دستانے(گلوز) بڑی تعداد میں تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ یہ بات ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مسز سحر صدیقہ نے بتائی

۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاءون سے متاثر ہونے والے لوگوں کی بحالی اور سماجی خدمات کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئرنے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ سازی کے لئے سوشل ویلفیئر آفیسر محمد زبیر کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دیہاڑی دار متاثرین کی امداد کے علاوہ معذور افراد اور خواجہ سراءوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑا گیا ہے

اور ان کے گھروں کی دہلیز پر راشن بیگز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں این جی اوز کے تعاون سے 2000سے زائد راشن بیگز ضرورت مند افراد تک پہنچائے گئے ہیں ۔ اسی طرح 1000سے زائدفیس ماسک اور سینی ٹائزرز دیئے گئے ہیں

۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں ۔ راشن بیگز اور روزمرہ کی سبزی کے بیگز بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں