91

عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئیے جاری آگاہی مہم میں لوکل پولیس کا ساتھ دیں،صادق بلوچ

عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئیے جاری آگاہی مہم میں لوکل پولیس کا ساتھ دیں،صادق بلوچ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر ضلع مانسہرہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ (پی۔ایس۔پی) کی خصوصی ہدایات ضلع مانسہرہ کے تمام ڈی۔ایس۔پیز اور ایس۔ایچ۔اوز صاحبان کی کورونا وائرس کے حوالے سے پبلک لیزان کمیٹی (پی۔ایل۔سی) ممبران کے ساتھ میٹنگ۔

میٹنگ میں تمام ممبران کو انکی انفرادی زمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔میٹنگ کے دوران پی۔ایل۔سی کمیٹی کے ممبران کو مانسہرہ پولیس کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کئیے تمام تر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔چونکہ پی۔ایل۔سی ممبران عوام اور علاقے کے نمائندے ہوتے ہیں

اس لئیے ان سے درخواست کی گئ کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیروں کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئیے جاری آگاہی مہم میں لوکل پولیس کا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ محکمہ صحت کی ٹیموں کو جلد سے جلد اس علاقے کے لئیے روانہ کیا جا سکے۔




p style=”text-align: right;”>تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں بے روزگار، غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔علاقے میں شادی بیاہ کی تقریبات اور اجتماعات کے متعلق فورا پولیس سٹیشن کو اگاہ کریں۔تمام پی۔ایل۔سی ممبران اپنے علاقوں میں زخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے متعلق اپنی رپورٹ دیں




تاکہ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائ عمل میں لائ جاسکے۔اپنے پیغام میں ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ پی۔ایل۔سی کمیٹی کے منتخب نمائندے عوام اور اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔اور معاشرے میں انکا بہت اہم رول ہوتا ہے۔لیزان کمیٹیوں کے قیام کامقصد پولیس اور عوام کےباہمی تعاون سے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں