Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

احساس کفالت پروگرام کے پہلے فیز کا آغاز بہاول پور ضلع میں 9اپریل سے شروع

احساس کفالت پروگرام کے پہلے فیز کا آغاز بہاول پور ضلع میں 9اپریل سے شروع

احساس کفالت پروگرام کے پہلے فیز کا آغاز بہاول پور ضلع میں 9اپریل سے شروع

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی ) احساس کفالت پروگرام کے پہلے فیز کا آغاز بہاول پور ضلع میں 9/اپریل سے شروع ہو گا جس کے تحت ضلع کے ایک لاکھ 2ہزار افراد کو 12000/-روپے فی کس کے حساب سے نقد امداد دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ضلع میں 45کیمپ سائیڈز قائم کی گئی ہیں۔

انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر شوزب سعید کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شیخ محمد امین، کلسٹر ہیڈ حبیب بینک لمیٹڈ محمد عاقل ضیاء،

نادرا،انچارج سسٹم نیٹ ورک عظیم ذیشان، سوشل ویلفیئر، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ظہور چوہان، محکمہ زکوٰۃ وعشر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران اور ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا

کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی مالی امداد کی فراہمی کے دوران کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالہ سے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ سائیڈز میں صفائی کے انتظامات بہتر انداز میں کئے جائیں

اور آنے والے افراد کے لئے بیٹھنے اور پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے۔ نیز آنے والوں کے ہاتھ صاف کرنے کے لئے صابن، پانی اور سینی ٹائزرز کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز تمام امور کی مانیٹرنگ کریں اور تمام کیمپ سائیڈز پر پولیس فورس تعینات کی جائے۔




ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ کیمپ سائیڈز پر 3سے 7بینک کاؤنٹرز قائم کئے جائیں تاکہ مالی امداد کی فراہمی کے کام بہتر انداز میں انجام دیئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ کیمپ سائیڈز پر محکمہ ریونیو، بینک، سوشل ویلفیئر، نادرا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔




Exit mobile version