Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایس پی پنجاب ہائی وے کی ہدایت پر عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا

بہاولپور(ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن محمد شریف کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم کے ممبران نے انچارج اے ایس آئی محمد جمیل کی سربراہی میں بہاول پور کے مختلف مقامات پر عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا۔

اس دوران لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر کسی ایمرجنسی کے گھروں سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔ ہاتھوں کو صابن سے 20سیکنڈ تک لازمی دھوئیں اور دن میں بیس سے پچیس مرتبہ ہاتھ دھونا معمول بنائیں۔

مصافحہ کرنے یا گلے ملنے سے فی الحال گریز کریں۔چھینک آنے کی صورت میں منہ کے آگے ٹشو پیپر رکھیں اور اگر کورونا وائرس سے متعلقہ کسی قسم کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا کورونا ہیلپ لائن 1166پر کال کریں۔ آخر میں عوام الناس میں ماسک اور کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے بروشرز بھی تقسیم کئے گئے۔

Exit mobile version