Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی: شہر میں ایک ہی خاندان کے ایک سالہ بیٹے سمیت 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ضلع وسطی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لےکر گھر گیا جس سے ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی سمیت پورے خاندان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 642 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 92 کیسز ظاہر ہوئے، اس وقت سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1128 ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک وفات سے اموات 21 ہوگئیں، اس کے علاوہ صوبے میں 349 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائی راشن اور امداد ضرور لیں لیکن کورونا گھر نہ لےجائیں، راشن یا امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں۔




p class=”” style=”text-align: right;”>انہوں نے مزید کہاکہ  یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ لوگ مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں، عوام تکلیف میں ضرور ہیں مگر ان کی حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، جب لاک ڈاون ختم ہوگا تو زندگی نئے اصولوں کے ساتھ شروع ہوگی،  آپ سب کو اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کا بھرپور خیال رکھنا ہوگا۔




Exit mobile version