67

سٹی سب ڈویژن واپڈا اہلکاروں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ کر محکمہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

سٹی سب ڈویژن واپڈا اہلکاروں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ کر محکمہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)سٹی سب ڈویژن واپڈا اہلکاروں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ کر محکمہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیاسادہ لوح لوگوں کو ڈرانے دھمکانے لگابلیک میلنگ کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق سٹی سب ڈویژن واپڈا ہلکارحسنین وغیرہ نے علاقے کے میڑر ریڈر کو ساتھ ملا کر بجلی چوروں کے خلاف خود ساختہ مہم شروع کر رکھی ہے

اور اس مہم کے دوران سادہ لوح واپڈا صارفین کو ڈرا دھماکر اپنی جیب گرم کر کے محکمہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں واپڈا صارفین کے مطابق حسنین ہر ماہ کئی صادفین سے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھتہ وصول کرکے بھی واپڈا کو مالی نقصان پہنچا رہا ہے اور جو بجلی چوری نہیں بھی کرنا چاہتا اس کو بجلی چوری کا حوصلہ دیا جاتاہے اورصارفین کی پشت پناہی کی جاتی ہے




ایسے ملازم محکمہ اور عوام پر بوجھ ہیں جو صارف پیسے نہ دے اس کو سنگین نتائج کی دھمکیا دی جاتی ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف انکوئری کر کے نوکر سے براکست کیا جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں