ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا احساس کفالت پروگرام کا مالی امداد کی تقسیم بنائے گئے کیمپوں کا دورہ
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے بنائے گئے کیمپوں کا دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے گزشتہ روز حکومت پنجاب کی ہدایات پر لاک ڈاﺅن کے دوران متاثر ہونیوالے غریب ، نادار اور مستحقین کی مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کیلئے قائم کئے گئے
کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈر ی سکول کھڈیاں خاص میں قائم کیمپوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں 12ہزار روپے فی خاندان نقدی کی صورت میں دیئے جا رہے ہیں
۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کیمپوں میں فرائض سرانجام دینے والے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور مالی امداد کیلئے آنیوالے مستحقین کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو حکومت کی جانب سے دی جانیوالی امداد پہنچائی جا سکیں ۔