Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترنول پریس کلب کی نومنتخب ایگزیکٹو کونسل کی تقریب حلف برداری کی مختصر تقریب منعقد

ترنول پریس کلب کی نومنتخب ایگزیکٹو کونسل کی تقریب حلف برداری کی مختصر تقریب منعقد

ترنول پریس کلب کی نومنتخب ایگزیکٹو کونسل کی تقریب حلف برداری کی مختصر تقریب منعقد

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )ترنول پریس کلب کی نومنتخب ایگزیکٹو کونسل کی تقریب حلف برداری موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انتہائی مختصر اور سادہ طریقہ سے انجام پائی ۔

جس میں صدر عاصم میر ،سنیئر نائب صدر راجہ شبیر، نائب صدر رانا سلطان، جنرل سيكرٹری قاسم علی ،ایڈیشنل سیکرٹری ذولفقار علی، جوائنٹ سیکرٹری ابرار استوری، سیکریٹری فنانس آصف کھوکھر اور سیکرٹری اطلاعات حافظ شیر افضل نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا

جبکہ سید امیر حسن سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اسلام آباد کورٹ نے تمام ممبران سے حلف لیا، حلف برداری کی مختصر تقریب میں صرف نو منتخب ممبران نے ہی شرکت کی اس موقع پر صدر ترنول پریس کلب عاصم میر کی جانب سے موجودہ صورتحال اور كراونا وائرس کے حوالے سے

صحافیوں کو محتاط رہ کر اپنے فرض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور اہل علاقہ کے لئے مشکل کی اس گھڑی میں مدد کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور ممبران میں گفٹ ہمپرز بھی تقسیم کیے گئے




اس موقع پر سید امیر حسن سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اسلام آباد نے کہا کہ ترنول پریس کلب ایک منظم تنظیم ہے اور عرصہ دراز سے صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ترنول کے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے۔




Exit mobile version