86

رحیم یار خان کے قریب حادثہ قیمتی جانوں کے ضایع پر ثمر سراج کا اظہا افسوس

رحیم یار خان کے قریب حادثہ قیمتی جانوں کے ضایع پر ثمر سراج کا اظہا افسوس

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کراچی سے آزاد کشمیر وآپس آتے ہوئے نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے افراد کے رحیم یار خان کے قریب حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیایع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لوایقین سے دلی ہمدری اور اظہار ہمدردی کی ہے اوع حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے درجات کی بلندی اور معغفرت کی دعا کی ہے

ثمر سراج چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں کرونا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور نیلم ویلی میں بھی اس وباء کا خدشہ ہے اس صورت حال کے باوجود بھی انڈین فوج کی نیلم ویلی میں فائرنگ اور گولہ باری قابل افسوس اور بزدلانہ اقدام ہے

جسکی بھرہور مذمت کرتے ہیں ثمر سراج نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں اور گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نا نکلیں

ثمر سراج چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مشکل کی صورت حال میں مستحق اور دیہاڈی دار مزدور اور غریب عوام کے لیے ہرممکن اقدامات سمیت ہسپتالوں اور آزاد کشمیر بھر کے انٹری پواینٹس کی حالت زار کی جانب توجہ دیں




اور اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ اس مرض سے عوام کا نقصان نا ہو اس موقعے پر ثمر سراج چوہدری نے کرونا میں مبتلا نیلم ویلی سے تعلق رکھنے والے مریض کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں