Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے وفد کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا سے تفصیلی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے وفد کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا سے تفصیلی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے وفد کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا سے تفصیلی ملاقات

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے وفد کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا سے تفصیلی ملاقات۔ وفد کی قیادت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے کی۔ اس وفد میں انکے علاوہ رہنما ٹریڈر ونگ پی ٹی آئی ، چئیرمین

ٹریڈ یونین عبدالرزاق خان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید وارث علی گیلانی بھی موجود تھے۔ وفد کی جانب سےچیف سیکرٹری کو موجودہ حالات کے پیش نظر کرونا جیسی مہلک وباء سے نمٹنے کے لیے بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروے کار لانے پر مُبارکباد پیش کی۔

راجہ منصور خان نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے سامنے پی ٹی آئی آزادکشمیر کی طرف سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے وفاق کی طرف سے دیے گئے زبردست پروگرام “احساس ایمرجنسی کیش پروگرام” کو ن لیگ حکومت نے پٹواریوں اور سیاسی کمیٹیوں کے زریعے متنازعہ بنایا

جس سے اس پروگرام کی شفافیت آزادکشمیر میں سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا پٹواریوں کی بنائی ہوئی فہرستوں کو پبلش کیا جائے تاکہ مستحق افراد تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ وارث گیلانی نے اس بات کی یقینی دہانی کرائی کے پی ٹی آئی کے نوجوان سیاسی وابستگی سے بالا طاق ہو کر مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ اور قوم کے ساتھ کھڑی ہے

۔ بالخصوص مظفرآباد شہر کو مکمل فُول پروف بنانے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے انہوں نے چیف سیکرٹری سے درخواست کی پاکستان میں مقیم مہاجرین کو بھی آزادکشمیر کے کوٹے میں شامل کیا جائے۔ ساتھ ساتھ جن لوگوں نے اس مشکل گھڑی میں دو قدم آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی

انہیں تعریفی اسناد اور ایوارڈ سے نوازہ جائے۔عبدالرزاق خان ٹریڈر کی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کے ٹائمنگ میں مزید نرمی پیدا کی جانی چائیے اور ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار کی بتدریج کھولنے کی درخواست کی۔

سکولوں کی فیسز ، کرایے کے معاملات، تمام کاروباری افراد کو بہتر معاشی پیکج دینے پر غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے تمام مطالبات اور گزارشات سُن کر اس بات کا یقین دلایا کے وہ جلد ان پر عملدرآمد کے احکامات جاری کریں گے۔




Exit mobile version