Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ ائیر پورٹ کے نزدیک قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ ائیر پورٹ کے نزدیک قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ ائیر پورٹ کے نزدیک قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ ائیر پورٹ کے نزدیک قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا۔زائرین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا کمشنر نے قرنطینہ سنٹر میں مقیم زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ انہیں اندازہ ہے کہ آپ کٹھن دور سے گزر رہے ہیں تاہم ثابت قدمی اور صبر سے کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔زائرین کے آج دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے اور کلئیر ہونے والوں کو ان کے اضلاع اور گھروں میں بھیج دیا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ آپ کو آئسولیشن میں رکھنے کا مقصد آپ سمیت آپ کے خاندان اور دیگر کو کورونا وائرس سے بچانا ہے اور مجھے امید ہیں

کہ آپ مثالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔کمشنر نے قرنطینہ سنٹر کے ہسپتال اور کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔میڈیکل عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ فرنٹ لائن پر آکر کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔کمشنر نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال اور سہولیات پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا




کہ سنٹر میں 78 زائرین موجود ہیں۔اب تک کورونا ٹیسٹ میں کلئیر اور کورنٹائن دورانیہ پورے کرنے والے 742 زائرین گھروں کو روانہ کردئیے گئے ہیں۔13 مارچ کو بس عملہ سمیت 829زائرین کو قرنطینہ سنٹر میں ٹھہرایا گیا تھا۔کورنٹائن کے مخصوص دورانیہ کے بعد تمام کے ٹیسٹ لئے گئے۔




Exit mobile version