82

کوروناوائرس کے پیش نظر ملٹی گارڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے

کوروناوائرس کے پیش نظر ملٹی گارڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)کوروناوائرس کے پیش نظر ملٹی گارڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے.بی سترہ کی انتظامیہ نے بھی حفاظتی اقدامات مزید بہتر بناتے ہوئے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی انٹری گیٹ پر تمام سیکورٹی سٹاف کو کرونا حفاظتی کِٹس سیناٹائزر اور ٹمپریچر گنز فراہم کر دیں، سوسائٹی میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سکریننگ کا عمل جاری،




غیر متعلقہ افراد کا سوسائٹی میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوسائٹی رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ گیٹ پر موجود عملہ تمام آنے والے افراد کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سماجی رابطے محدود کرنے اور گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی بھی ہدایات دے رہا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں