کوروناوائرس کو شکست دینے کے لیے یو اے ای حکومت کا بھرپور ساتھ دیں،عاصم ملک
دبئی.اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )کوروناوائرس کی وجہ سے آج جو صورت حال ہمہیں درپیش ہے اس سے نبردآزما ہونے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کوتحمل اور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے
گھروں میں رہنا ہوگا، کیپٹن عاصم ملک،تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اور چئیرمین پاکستان پیس کونسل یو اے ای کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے جو صورت حال آج عوام کو درپیش ہےاس سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے
کہ ہم گھروں میں رہیں اور اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو ختم کر دیں، انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس دنیا میں تباہی مچا رہا ہے اس سے بچنے کا واحد اور مؤثر ذریعہ گھر میں رہنے میں ہے ہمیں اپنے گھر والوں کو خصوصا” بچوں پر اس حوالے سے خصوصی توجہ دینی چاہیے
اور ان کو گھر سے باہر کھیلنے کے لیے بالکل بھی جانے نہیں دینا چاہیے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو حکومت کے لیے کسی بھی قسم کی مشکلات کھڑی نہیں کرنی چاہئیں اور انہیں گھر میں رہ کر حکومت کی پالیسی کے مطابق کوروناوائرس کو شکست دینے کیلئے
بھرپور کام کرنا چاہیے، میں بطور چئیرمین پاکستان پیس کونسل یو اے ای کی حیثیت سے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اورکوروناوائرس کو شکست دینے کے لیے یو اے ای حکومت کا بھرپور ساتھ دیں