Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارتی جنگی جنون کو دیکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور مشن اور عالمی میڈیا کو کنٹرول لائن کا دورہ کرنا چاہیے،الطاف بٹ

بھارتی جنگی جنون کو دیکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور مشن اور عالمی میڈیا کو کنٹرول لائن کا دورہ کرنا چاہیے،الطاف بٹ

بھارتی جنگی جنون کو دیکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور مشن اور عالمی میڈیا کو کنٹرول لائن کا دورہ کرنا چاہیے،الطاف بٹ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون اور جارحانہ رویہ کو دیکھنے کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور مشن اور عالمی میڈیا کو کنٹرول لائن کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ دنیا کے سامنے لایا جاسکے کہ بھارت کیسے کنٹرول لائن پہ سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے،

جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر اورانسانی حقوق کے علمبردار الطاف بٹ نے یہاں اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 2020 میں اب تک بھارتی افواج نے 708 بار سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جب میں 2 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا اور 42 شدید زخمی ہوکر عمر بھر کیلئے اپاہج ہوگئے ،

اس وقت جب دنیا سب جنگیں روک کر صرف کرونا وائرس کیخلاف لڑ رہی ہے تو بھارتی افواج کنٹرول لائن پہ گولہ باری اور مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی میں مصروف ہے،الطاف بٹ نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی افواج کے مظالم اور کرونا وائرس کے حملوں کے درمیان پس کر رہ گئے ہیں

اس وقت وہ بھارتی افواج اور کرونا کیخلاف لاک ڈاون کی وجہ سے شدید اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں کشمیر کے ہسپتالوں میں اس وقت ادویات کی شدید کمی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی ناپید ہورہی ہیں،

ہندواتا سوچ کی مالک بھارتی سرکار بجائے اسکے کہ حالات کو نارمل کرتی کشمیر میں کرونا کیخلاف اقدامات آتھاتی اس نے کشمیریوں کو کرونا کا کھلا شکار بننے کیلئے چھوڑ دیاہے ،اور ساتھ ہی ساتھ وہ قتل و غارت، دھونس اور تشدد کیساتھ کرفیو و محاصرہ میں شدت لاکر گھروں میں بند کشمیریوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

دوسری طرف سیز فائر کیخلاف ورزیاں بھی کررہی ہے ،الطاف بٹ نے پاک فوج کی طرف سے بروقت اور منہ توڑ جواب اور بھارتی جاسوس ہیلی کاپٹر کو گرانے پہ انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ،کرونا اور لاک ڈاون کیساتھ ساتھ بھارتی سرکار نے مقبوضہ وادی میں نیا ڈریکولین قانون متعارف کرایا ہے

جسکا پہلا مقصد غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد ہونے کا آئینی حق دیناہے، جسے کشمیری اور عالمی برادری نہیں مانتے ،انہوں نے کہا کہ اسی قانون کے تحت دریگمولا کپواڑہ میں 40 کنال اراضی ایک بھارتی فوجی کدریا ودالیا اور 40 کنال دیگام شوپیاں میں غیر مقامی افراد کی کالونی کیلئے ٹرانسفر کی ہے ،دوسری طرف بھارتی افواج نے لاک ڈاون اور گھر گھر تلاشی کے نام پہ کئی گھروں کو جلادیاہے




جبکہ کپواڑہ پنزگام شاہ میدان کے شہری علاقوں میں لانگ رہنے آرٹلری گنز نصب کی ہیں تاکہ انہیں شہری آبادی کی شیلڈ مل سکے ،الطاف بٹ نے کہا کہ دنیا خاص کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، اقوام متحدہ، او آئی سی اور ڈبلیو ایچ او کو بھارت پہ دباو ڈالنا چاہئے کہ وہ نازی ازم اور ہندواتا کے راستے پہ نہ چلے،




Exit mobile version