واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر
ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر نے کہا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔نئی سکیموں میں معیاری مٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وسیم احمد باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا
کہ چاروں اضلاع میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکیموں کو معیار کے حوالے سے بہتر اور مثالی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے۔ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں سکیموں کو مانیٹر کیا جائے۔پائپ لائنز کی صفائی کےلئے متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔