ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مویشی پال حضرات میں سبسڈی کے دو کروڑ 73 لاکھ 82 ہزار روپے تقسیم کردئیے گئے
ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مویشی پال حضرات میں سبسڈی کے دو کروڑ 73 لاکھ 82 ہزار روپے تقسیم کردئیے گئے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے کٹا فربہ اور کٹا بچاؤ سکیم کے تحت رجسٹرڈ مویشی پال کو امدادی چیکس دئیے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی زیر نگرانی چاروں اضلاع میں مویشی پال کے معاشی ریلیف کےلئے سبسڈی کی سکیمیں متعارف کرائی گئیں۔مویشی پال کو اپنے ہی مویشی پالنے پر نقد انعامات دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا
کہ نقد انعامات سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ملک بالخصوص ڈیرہ غازی خان ڈویژن گوشت کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ کٹا فربہ سکیم کے تحت مویشی پال کو فی کٹا 4000 روپے اور کٹا بچاؤ سکیم کے تحت فی مویشی 6500 روپے نقد انعامات دئیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 13-اپریل تک چاروں اضلاع میں کٹا بچاو ٻروگرام کے تحت 1780 کاشتکاروں میں 1894 مویشیوں کے حساب سے -1,23,11,000 روپے اور
کٹا فربہ ٻروگرام کے تحت 3768 کٹا کے 1446 مالکان میں 1,50,71,882 روپے کے امدادی چیک جاری کئے جاچکے ہیں۔