101

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول میں سول آبادی پر جاریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ثمر سراج

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول میں سول آبادی پر جاریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )بھارتی گولہ باری سے تہجیاں بنتل کے رہائشی معصوم بچے کو شہید ہوگیا بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تمام حدیں پار کردی ہیں چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ پوری دنیا اس وقت کوروناوائرس جیسی وباء کا شکار ہے اور ایسی صورت حال کے باوجود مکار دشمن بھارت اپنی روائتی بزدلانہ حرکت سے باز نہیں آیا اور آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں معصوم شہریوں پر گولے داغ رہا ہے اور بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے معصوم لوگوں کو شہید کررہا ہے
ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے نیلم بنتل تہجیاں کا معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے بھارت کے اس بزلانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اللہ تعالی معصوم بچے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس بچے کے والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے

بھارت اپنی روائتی بزدلانہ کاروائیوں کے زریعے کھبی مقبوضہ کشمیر کی عوام کا قتل عام کررہا ہے تو کھبی آزاد کشمیر میں ایل او سی کی خلاف ورزیاں کرکہ معصوم عوام کا جانی ومالی نقصان کررہا ہے




عالمی برداری بھارت کے اس اقدام پر نوٹس لے پوری دنیا اس وقت کوروناوائرس کے مرض سے لڑ رہی ہے اور بھارت ایل او سی پر جاریت کرکہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا قاتل ہے اور سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں