محکمہ واپڈا ٹیکسلا نے حکومتی آرڈر ہوا میں اڑا دیا. بل جمع نہ ہونے پر میٹر کاٹنے پہنچ گئے
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )محکمہ واپڈا ٹیکسلا نے حکومتی آرڈر ہوا میں اڑا دیا. بل جمع نہ ہونے پر میٹر کاٹنے پہنچ گئے مارگلا سب ڈویژن کی حدود میں واپڈا اہلکار حکومتی احکامات کی پرواہ کیے بغیر عوام کے میٹر اتارنے میں مصروف
جبکہ اس بابت حکومت نے عوام کو کوروناوائرس وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی بلوں میں ریلیف بھی دے رکھا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اکثر بنکوں کی برانچیں بھی بند ہیں جس کی وجہ سے بل جمع نہیں ہو رہے
اور واپڈا اہلکار بجلی کا کنکشن کاٹنے پہنچ جاتے ہیں اس بابت جب مارگلہ سب ڈویژن سپروائزر نصیر احمد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ حکومت زبانی آرڈر کرتی رہتی ہے اگر حکومت کا کوئی تحریری آرڈر موجود ہے تو ہمیں بتائیں