97

گراﺅنڈ اور پارک ویرانی کی شکل بن کر رہ گئے ہیں اب اس کی نگرانی جانوروں ،کتوں کے سپرد کر دی گئی

گراﺅنڈ اور پارک ویرانی کی شکل بن کر رہ گئے ہیں اب اس کی نگرانی جانوروں ،کتوں کے سپرد کر دی گئی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )کوٹ رادھا کشن سیاسی دور میں تین پارک اور ایک گراﺅنڈ بنائی گئی تھی ۔ اس کا انتظام وانصرام بلدیہ کے سپر دکیا گیا تھا۔ ان پارکوں اور گراﺅنڈ وں کی تعمیر ات پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے مگر افسوس کہ اسکی نگرانی کرنے والے ادارے نے اس کی خبر تک نہیں لی۔

اور نہ ہی ہمارے شہر کے نامہ نگار وں نے کبھی اس ادارے کی خبر لی ہے جس کی وجہ سے یہ گراﺅنڈ اور پارک ویرانی کی شکل بن کر رہ گئے ہیں۔ اب اس کی نگرانی کے لئے جانوروں ،کتوں اور آوارہ منش نوجوانوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔ شاید ہی کبھی سی او یا اے سی نے کبھی ان اثاثوں کی خبر لی ہو۔

کہ قومی اثاثے کس حال میں ہیں ہونا تویہ چاہیے تھا کہ بلدیہ ایک سپروائزر مقرر کرتی جو روزانہ کی بنیاد پر ان اثاثوں کی دیکھ بھال کرتا اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے جنگلوں سڑکوں اور پودوں کی کی خبر لیتا ۔

عوامی حلقوں کا کہنا کہ جناب نازیہ موہل اور سی او اور بلدیہ کے کارپردازوں کی خبر لے اور انہیں ہدایت فرمائیں کہ ان اثاثوں کی صحیح انداز میں دیکھ بھال کریں غیر ذمہ داری برتنے والے سٹاف کی سختی سے نوٹس لے۔عوامی حلقے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں