Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سول ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج کرونا کے پانچ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ

سول ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج کرونا کے پانچ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ

سول ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج کرونا کے پانچ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)بہاولپورسول ہسپتال بہاولپورمیں زیرعلاج کرونا کے پانچ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ۔ پانچوں کنفرم مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آ گئے۔ اس طرح سول ہسپتال سے اب تک چھ پازیٹیو مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں.

مریضوں نے واپس گھروں کو روانہ ھوتے ھوئے سول ہسپتال بھاولپور میں مریضوں کو دی جانے والی بہترین سہولیات اور ڈاکٹرز سٹاف و انتظامیہ کی خصوصی توجہ پر ھسپتال انتظامیہ اور محکمہ ھیلتھ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد یوسف نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

عوام حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔حکومتی احکامات پر سختی سے عمل پیرا ھوں ۔ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ۔ کرونا وائرس کی علامات ظاہر ھونے پر فوری طور پر قرنطینہ اختیار کریں اور فلو کاؤنٹر پر رابطہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بڑے کاز کے لیے ٹیم ورک کی اھمیت بے حد اہم ہے ۔کمشنر بھاولپور آصف اقبال چوہدری۔ ڈی سی شوزب سعید ۔ پرنسپل خواجہ محمد فیاض۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام یسین صابر۔ ڈاکٹر ذاکر اور کرونا وائرس کے فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز و سٹاف کی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے

کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ خاص طور پر کمشنر بھاولپور اور ڈی سی بھاولپور نے جو مریضوں کی فلاح وبہبود کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں جس پر ھم سب انتظامیہ کے مشکور ہیں۔




Exit mobile version