وزیراعظم آزادکشمیر آزادکشمیر کے دس اضلاع میں سوا ارب کی لاگت سے آئیسولیشن ہسپتالوں کی فوری تعمیر کی منظوری دیے دی
آزاد کشمیر(سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کے دس اضلاع میں سوا ارب کی لاگت سے آئیسولیشن ہسپتالوں کی فوری تعمیر کی منظوری دیے دی
نیلم سے لیکر حویلی تک تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر تعمیر ہونے والے 50 بیڈڈ ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ سمیت تمام سہولیات موجود ہونگی یہ ہسپتال مستقبل میں بھی آزادکشمیر کی صحت کی ضروریات پوری کریگا
آزادکشمیر کے عوام کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہر ضلع میں معیاری سہولیات فراہم کری گے آزادکشمیر میں کرونا کے حوالے سے علاج معالجے کی سہولیات انشاءاللہ سب سے بہترین ہونگی