ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گندم خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گندم خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاچاروں اضلاع میں 44 خریداری مراکز فنکشنل کرکےکاشتکاروں سے 75 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ گندم خریداری مرکز کا دورہ کیاکمشنر ساجد ظفر ڈال نے ڈیرہ غازی خان کے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کی سہولت اور کورونا وائرس کے
پھیلاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ حکومت نے گندم خریداری میں کاشتکاروں کےلئے آسانیاں کردیں۔گردآوری،فرد ملکیت کی شرط ختم کردی ہے۔کاشتکاروں کو گندم کی ادائیگی کا طریقہ بھی آسان کردیا ہے
مراکز پر کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ گندم مراکز پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کےلئے انتظامات کو مانیٹر کیا جائیگا۔