Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا اہم کردار ادا کریں، شوذب سعید

ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا اہم کردار ادا کریں، شوذب سعید

ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا اہم کردار ادا کریں، شوذب سعید

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ ڈینگی مچھر اور لاروا کی سرویلنس کے لئے قائم ٹی میں فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں تاکہ انسانی زندگی کو محفوظ بنا یا جا سکے

۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام یٰسین، ڈاکٹر رانا ذاکر اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی انفرادی و اجتماعی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر انسانی زندگی کے لئے خطرناک ہے ۔ اس سے محفوظ رہنے کے لئے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلہ میں لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو ایک جگہ ٹھہرنے نہ دیا جائے اور صفائی کے کاموں کا خاص خیال رکھا جائے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالہ سے 1746ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں فیلڈ میں 412ٹی میں فعال ہیں اور ضلع بھر میں ڈینگی کا کوئی کیس نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شوزب سعید نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے حوالہ سے گھر اور دفاتر کی

چھتوں کی بطور خاص دیکھ بھال کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف پارکس، پلے گراءونڈز، سکول، گارڈن، سوئمنگ پول، فش پانڈز، گودام، ٹائر شاپس، نرسریاں ، فیکٹریوں ، کباڑ خانے، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات کی ویکٹر سرویلنس کی جائے ۔




Exit mobile version