64

مسلک ، فرقہ ، رنگ و نسل ، علاقہ اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہو کر تمام انسانوں کی خدمت کی جارہی، سید ذیشان اختر

مسلک ، فرقہ ، رنگ و نسل ، علاقہ اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہو کر تمام انسانوں کی خدمت کی جارہی، سید ذیشان اختر

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)سرپرست الخدمت فاءونڈیشن ضلع بہاولپور سید ذیشان اخترنے کہاکہ الخدمت فاءونڈیشن محدود وسائل کے ساتھ کارکنان اور رضا کاروں کی منظم محنت کیساتھ لاک ڈاءون سے متاثرہ مزدوروں ، محنت کشوں ، رکشہ ڈرائیورز ، قلیوں ، خواجہ سراءوں ، بیوگان ،

معذورو مستحق افراد تک امداد پہنچارہی ہے ۔ مسلک ، فرقہ ، رنگ و نسل ، علاقہ اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہو کر تمام انسانوں کی خدمت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پورے ملک میں لاک ڈاءون کی یکساں حکمت عملی کا نظام بنائے ، عدم حکمت سے انتشار اور فساد نہ پھیلایا جائے

وہ اندرون شہر میں مستحق گھرانوں میں سبزی تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ مساجد میں باجماعت نمازوں اور باجماعت نماز جمعہ کی ادائیگی کی بحالی کو ترجیح دی جائے ۔

ریاست مدینہ کے نظام کے دعوے دار تالا بندی ختم کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وباء کے خلاف پوری قوم کا اتحاد اور ہم ;200;ہنگی ضروری ہے ۔ ہر شہری مردو خواتین ، نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وباء کی وجہ سے درپیش بحرانوں اور حکومتی بدنظمی و نا اہلی کی وجہ سے ناکافی انتظامات کا از خود نوٹس لیاہے ، ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں