179

وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے کام کررہے ہیں ، چیئرمین آ ر ڈ ی اے

وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے کام کررہے ہیں ، چیئرمین آ ر ڈ ی اے

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)راولپنڈی ترقیاتی ادارہ آ ر ڈ ی اے کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے کام کررہے ہیں ۔رنگ روڈ پر کام جلد شروع ہورہاہے ۔اب اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی ۔

پودوں کو لگانا سنت اور انکو بچائے رکھنا فرض ہے ۔وہ یہاں سی بی آر ٹاون ٹھلیہ میں کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز پودا لگا نے کے بعد گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر صدر سی بی آر ٹاون الطاف احمد بٹ، سیکرٹری محمد سلیم خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر آر ڈی اے محمد اعجاز، چودھری خلیل، حاجی شکیل،

حاجی فاروق، فاروق شاہ، اخلاق سندھو ،رشید خان،غلام شبیر ،محمد خالد قریشی، انجینئر افضل، بلال خان،متقی صدیقی مشتاق عسکری ،سردار عظیم ،سردار ناصر ایڈوکیٹ ،امجد میر ،انجینئر حماد ودیگر شریک تھے۔صدر سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے چیئرمین آر ڈی اے کو بتایا کہ سی بی آ سوسائٹی اصل میں آر ڈی اے سکیم کا حصہ ہے ۔جسے مقیم شہباز نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ترتیب پایا ۔

سی بی آ ر اور راولپنڈی ترقیاتی ادارہ کا اس میں ایک معاہدہ ہے جسکے بعد 2 فیصد پلاٹ آرڈی اے کو دیئے جاتے ہیں ۔اس وقت تقریبا 5300 کنال زمین کے کاغذات آر ڈی اے میں روائز این او سی کیلئے جمع ہے

جبکہ 1400 کنال رقبے پر مشتمل ایل او پی کا این او سی ھمیں آر-ڈی-اے نے ۲۰۱۰ میں جاری کیا ہے-ھم اس سکیم کو 10 ہزار کنال پر مشتمل رقبہ پر مستقبل کی پلاننگ کررہے ہیں جس کا (ایل او پی) ھم عنقریب (آر ڈی اے) میں این او سی کیلئے جمع کرینگے-جسمیں ھم نے (سی بی آر ریذیڈنشیاں اور اوور سیز بلاک ڈیزائن کیا ہے-انہوں نے کہا سیکشن4 کے ذریعے

پارکس اور مختلف راہداری کو کلیئر کرانے کیلئے آر ڈی اے کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی- جس پر چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے سی بی آر کی منیجمنٹ کو یقین دہانی کرائی۔الطاف احمد بٹ نے بتایا کہ اگر سیکشن4 کے ذریعے اراضی کلیئر ہوجاتی ہے

تو ہم اپنے اخراجات پر راولپنڈی ترقیاتی ادارے کو 200 فٹ کا مکمل روڈ انفراسٹرکچر تعمیر کرکے دینگے جو بیک وقت رنگ روڈ ٹھلیاں انٹرچینج اور کشمیر ہائی وے سے جاکر ملے گا ۔الطاف احمد بٹ نے چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضی کو آفر کی کی کہ سی بی آر سوسائٹی وزیراعظم عمران خان کے۵۰ لاکھ گھروں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرسکتی ۔

اس کیلئے آپ وزیراعظم کو پروپوز ل دیں اس پر ہم آپ کو تمام دستاویزات اور پریذنٹیشن بنا کر دینگے ۔قبل ازیں چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ جس طرح سے سی بی آر میں پھولوں کی بہاریں ہیں ۔جس طرح سے ترک ڈیزائن کی عظیم الشان جامع مسجد الجبار تعمیر ھو رہی ہیں اور جس طرح سے اسکا 200 فٹ کا مین بلیو روڈ تعمیر ھوا ہے اسے لگتا ہے

کہ یہ سکیم تمام سکیموں پر بازی لے جائیگی ۔یقینا سی بی آرسوسائٹی اپنے صدر الطاف احمد بٹ کی قیادت میں اچھا پرفارم کررہی ہے ۔یہاں پر وزیراعظم کے وژن کے مطابق 3 کام ہورہے ہیں جن میں سے ایک 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ،دوسرا شجرکاری اور تیسرا منی ڈیم بنانے پر کام کرنا ہے ،انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ آرڈی اے جینوئن کام کرنیوالی ہائوسنگ سوسائٹیز کے مسائل کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے

۔میں تیز ترین کام کرانے کا عادی ہوں ۔آپ مجھے دستاویزات دیں ۔وزیراعظم عمران خان تک 50 لاکھ گھروں کو بنانے میں سی بی آر سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ کی پیشکش پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی معیار کے مطابق ڈویلپ ہوئی ہے ۔سوسائٹیز کی کامیابی کا راز ہی یہ ہے

کہ وہ ڈیلیوکریں اور جو ممبران سے وعدہ کیا وہ پورا کریں ۔اکثر سوسائٹیز جو بتاتی ہیں وہ کرتی نہیں۔جو سوسائٹیز گرین بیلٹ اور قبرستان اور سڑکیں کھلی چھوڑتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں ۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل شیرباز نے چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی

۔جسے صدرالطاف احمد بٹ نے مزیدتفصیلی بھی بیان کیا ۔چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ کو سی بی آر گرین اینڈ کلین کے انچارج اخلاق مسعود سندھو نے پھولوں کی اقسام بارے بریف کیا۔جسے چیئرمین آرڈی اے نے سراہا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں