Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت پنجاب نے کورونا ،لاک ڈاؤن اور ڈینگی کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی تیاریاں شروع کر دی

ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب نے کورونا ،لاک ڈاؤن اور ڈینگی کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکموں کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے اجلاس کی صدارت کی اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکموں کو کنٹی جنسی پلان ، فوکل پرسن مقرر کرنے اور تیاریوں کے حوالے سے ٹائم لائن دیں۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہر سال دو قسم کے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے ۔

دریائے سندھ میں طغیانی اور کوہ سلیمان پر بارشوں سے رودکوہی کے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔سیلاب سے مقامی آبادی اور فصلیں متاثر ہوتی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے سلابی راستوں کی صفائی،حفاظتی بند پر تجاوزات کے خاتمہ،

کمزور پشتوں کی مضبوطی، فلڈ ریلیف کیمپس کی نشاندہی اور ممکنہ متاثر ہونے والی آبادی کو آگاہی دینے کے ساتھ دیگر اقدامات سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی۔ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے محکموں کی ذمہ داری سے متعلق بریفنگ دی

Exit mobile version