Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کمشنرڈیرہ غازیخان ساجد ظفر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

کمشنرڈیرہ غازیخان ساجد ظفر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

کمشنرڈیرہ غازیخان ساجد ظفر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنرڈیرہ غازیخان ساجد ظفر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کا جائزہ لیا گیاکمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ جلد اضلاع کا دورہ کرکے سکیموں کا معیار چیک کروں گا۔

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔معیاری مٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔افسران فیلڈ میں نکلیں اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی نگرانی کریں۔کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا

کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کے 543 سکیموں پر کام کیا جارہا ہے جن پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔چاروں اضلاع میں پبلک ہیلتھ کی 528 سکیموں پر کام جاری ہے

جس کےلئے ساڑھے 14 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پبلک ہیلتھ کی سکیموں کےلئے تین ارب 65 کروڑ روپے جاری کئے گئے جن میں سے دو ارب 24 کروڑ روپے خرچ کرلئیے گئے ہیں

۔لوکل گورنمنٹ کی صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی15 سکیموں پر 44کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔تونسہ شہر کی خوبصورتی و ترقی پر 62 کروڑ 70 لاکھ روپے کے منصوبے پر کام شروع ہے۔لیہ سیوریج سکیم پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔




Exit mobile version