Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، منشیات سمگلروں سے 2من سے زائد افیون اور 5کلو چرس برآمد

بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، منشیات سمگلروں سے 2من سے زائد افیون اور 5کلو چرس برآمد

بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، منشیات سمگلروں سے 2من سے زائد افیون اور 5کلو چرس برآمد

ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، منشیات سمگلروں سے 2من سے زائد افیون اور 5کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر اور حامد مقبولSI روز مرہ گشت پر مامور تھے کہ نزد مصطفے چوک پر ایک مشکوک کار نمبری850/ICT/AHHہنڈ ا CIVICماڈل 2017آئی جسمیں دو افراد سوار تھے کار روکنے پر کارمیں رکھے ہوئے گٹو کی تلاشی لی تو دوران تلاشی کٹو میں سے 2من 2کلو افیون اور 5کلو چرس برآمد ہوئی

جسے ملزمان سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہے تھے۔پولیس تھانہ صدر نے کار ڈرائیور محمد عمران جبکہ دوسرا شخص محب اللہ کو گرفتا ر کر کے ان کے خلا ف مقدمہ درج کر دیاہے۔ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان اور ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا

کہ تھانہ صدر پولیس، حامد مقبول SIمعہ ٹیم اور رضون محبوب ASIتھانہ صدر کی کارکردگی کو سہراتا ہوں کیونکہ اتنی زیادہ منشیات کی کھیپ کا پکڑا جانا ان لوگوں کی محنت ہے میں ان کو شاباش دیتا ہوں۔ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے

کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں جائے گی۔ معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنایا جا رہا ہے

اور ڈی پی او اختر فاروق کے ویژ ن کے مطابق ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔




Exit mobile version